پاک ،ایران تجارتی حجم اقتصادی استعداد سے کم،اراک چیمبر

پاک ،ایران تجارتی حجم اقتصادی استعداد سے کم،اراک چیمبر

نجی شعبے کو نئے اقتصادی مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ، صدر ناصر بیگی

کراچی(بزنس رپورٹر)ایران کے اراک چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر کے صدر ناصر بیگی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تجارت کا موجودہ حجم دونوں ممالک کی بے پناہ اقتصادی استعداد کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ، لہٰذا دونوں ممالک کے نجی شعبے کو مضبوط صنعتی شراکت داری، مشترکہ منصوبوں اور عملی اقدامات کے ذریعے تجارتی رکاوٹیں دور کرتے ہوئے نئے اقتصادی مواقع سے بھرپور استفادہ کرنا چاہیے ۔ کراچی چیمبر میں ایرانی کاروباری شخصیات کے وفد سے اجلاس کے دوران خطاب میں ناصر بیگی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور سماجی رشتوں نے ایک دوسرے سے جوڑ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی معیشتیں ایک دوسرے کی تکمیل کرتی ہیں اور اگر روایتی تجارت سے آگے بڑھتے ہوئے صنعتی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی، مشترکہ منصوبوں کو فروغ دیا جائے تو دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...