پٹرولیم وکلائمیٹ لیوی سے حکومت کو1478ارب روپے وصول

پٹرولیم وکلائمیٹ لیوی سے حکومت کو1478ارب روپے وصول

بجٹ خسارہ محدود رہا، 11ماہ میں غیر ٹیکس آمدن میں نمایاں اضافہ ہوا، وزارت خزانہ

کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025کے پہلے 11 ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں مجموعی طور پر ایک ہزار 478 ارب روپے سے زائد وصول کیے ، جس کے باعث بجٹ خسارے کو مقررہ ہدف کے اندر رکھنے میں مدد ملی۔سرکاری مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 سے مئی 2026 تک وفاقی بجٹ خسارہ 33 کھرب 40 ارب روپے ، یعنی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 2.6 فیصد کے برابر رہا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت صوبوں کی جانب سے 13 کھرب 10 ارب روپے کے سرپلس کے بعد مجموعی مالیاتی خسارہ کم ہو کر 20 کھرب 30 ارب روپے ، یعنی جی ڈی پی کے 1.6 فیصد تک محدود رہا۔ حکومت نے پورے مالی سال کے لیے مجموعی مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 3 فیصد، یعنی 37 کھرب 70 ارب روپے تک محدود رکھنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پہلے 11 ماہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے منافع، پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں مجموعی طور پر 48 کھرب 20 ارب روپے کی غیر ٹیکس آمدن حاصل ہوئی، جبکہ پورے مالی سال کے لیے ان مدات کا ہدف 51 کھرب 40 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا۔اس عرصے میں اسٹیٹ بینک کے منافع کی مد میں 24 کھرب 28 ارب روپے ، پیٹرولیم لیوی سے 14 کھرب 32 ارب روپے اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے 45 ارب 96 کروڑ 80 لاکھ روپے وصول کیے گئے ۔رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے بھی مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 112 کھرب 28 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...