پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد شاہد عمران کی قیادت میں دبئی روانہ

پاکستانی فوڈ ایکسپورٹرز کا وفد شاہد عمران کی قیادت میں دبئی روانہ

لاہور(آن لائن)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریکی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے فوڈ ایکسپورٹرز کا اعلی سطحی وفد نئی تجارتی مواقع کی تلاش اور خلیجی ممالک میں پاکستانی غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کیلئے اتوار کو دبئی روانہ ہوگیا۔

روانگی سے قبل شاہد عمران نے کہا کہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک میں سپلائی چین متاثر ہوئی، جس سے پاکستانی برآمدکنندگان کیلئے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ وفد دبئی میں فوڈ درآمدکنندگان، ڈسٹری بیوٹرز، ریٹیل چینز اور تجارتی تنظیموں سے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستانی چاول، مصالحہ جات، پھل، سبزیاں، پراسیسڈ فوڈ، ضیا اسنیکس سمیت ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات کی برآمدات کے فروغ پر بات چیت کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...