ڈائریکٹر جنرل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی وسیم شمشاد کا آباد ہاؤس کا دورہ
کراچی(کامرس رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر وسیم شمشاد نے آباد ہاؤس کا دورہ کیا، اور آباد چیئرمین محمد حسن بخشی ودیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔
جس میں غیر قانونی تعمیرات، بلڈنگ پلانز کی منظوری،ورک سرٹیفکیٹس کے اجرا،لائسنسنگ، ادارہ جاتی اصلاحات، ڈیجیٹلائزیشن اور تعمیراتی شعبے کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آباد کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور بلڈنگ اپروول کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جانا چاہیے تاکہ شفافیت، رفتار اور آسانی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments