کنٹینرز کا بیک لاگ ایک ہفتے میں کلیئر کرنے کی ہدایت
کراچی چیمبرکے وفد کی چیف کلکٹر کسٹمز ،کے آئی سی ٹی نمائندوں سے ملاقات
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد رضا کی قیادت میں وفد نے چیف کلکٹر کسٹمز ایریزمنٹ ساؤتھ کراچی اور کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی)کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران چیف کلکٹر کسٹمزواجد علی نے متعلقہ کسٹمز فارمیشنز کو ہدایت دیں کہ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل کی انتظامیہ کے تعاون سے درآمدی و برآمدی کنٹینرز کے موجودہ بیک لاگ کو ایک ہفتے کے اندر کلیئر کیا جائے ۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کسٹمز قانونی تجارت کو آسان بنانے اور تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں تعطل کو کم سے کم رکھنے کیلئے بھرپور اقدامات جاری رکھے گا ۔چیف کلکٹر نے کے سی سی آئی کے وفد کو یہ یقین دہانی کروائی کہ کسٹمز تجارت میں سہولت اور کارگو کلیئرنس میں تیزی لانے کے لیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ ۔اس موقع پر محمد رضا نے چیف کلکٹر کسٹمز کی جانب سے فوری توجہ دینے اور بروقت مداخلت کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments