لاس اینجلس ٹیکس ورلڈ 2026 میں پاکستانی کمپنیوں کی بھرپور شرکت
کراچی(این این آئی)امریکا کے شہر لاس اینجلس میں 21 سے 23 جولائی 2026 تک منعقد ہونے والی ٹیکس ورلڈ، اپیرل سورسنگ اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ لاس اینجلس 2026 نمائش میں پاکستانی کمپنیوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے ملکی ٹیکسٹائل صنعت کی عالمی سطح پر مضبوط موجودگی کا مظاہرہ کیا ۔
نمائش میں چین، پاکستان سمیت 12 سے زائد ممالک کے ٹیکسٹائل سپلائرز اور مینوفیکچررز شریک ہیں۔نمائش میں عالمی خریداروں، ڈیزائنرز اور سورسنگ سے وابستہ ماہرین کوجدید سورسنگ سلوشنز سے روشناس کرایا جا رہا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments