سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کاقبل ازٹیکس منافع 1598ملین روپے بڑھ گیا

سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کاقبل ازٹیکس منافع 1598ملین روپے بڑھ گیا

اسلام آباد(اے پی پی)سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا قبل از ٹیکس سالانہ منافع 1598 ملین روپے تک بڑھ گیا۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایس پی ایل کو 907 ملین روپے خالص منافع حاصل ہوا ہے۔۔۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے شراکت داروں کیلئے فی حصص 9 روپے یعنی 90 فیصد کے کیش ڈیویڈنڈ کی منظوری دی ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے دوران سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ نے جامع اسٹرٹیجک اقدامات کے تحت ایس پی ایل کی پی ایم ٹو پیپرز میکنگ مشین کو جدید ترین مشین (پی ایم ۔2)سے تبدیل کیا ہے جس کے نتیجہ میں توسیع مرحلہ کے دوران کمپنی بہترین معیار اور جدید ترین سکیورٹی خصوصیات کا حامل کاغذ تیار کرے گی جو بینک نوٹس کی تیاری میں استعمال کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...