قالینوں کی نمائش میں بیرونی خریداروں کی غیر معمولی دلچسپی

قالینوں کی نمائش میں بیرونی خریداروں کی غیر معمولی دلچسپی

اکتوبر میں بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرز ملنے کی توقع ہے ، اعجاز الرحمان

لاہور (آن لائن)چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی خریداروں کی رواں برس اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی 42ویں عالمی نمائش میں غیر معمولی دلچسپی انتہائی حوصلہ افزا ء ہے جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر برآمدی آرڈرز حاصل ہونے کی توقع ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکومتی اداروں پر زور دیا کہ وہ عالمی نمائش کی کامیابی کیلئے بھرپور سرپرستی اور تعاون فراہم کریں تاکہ پاکستان کی قدیم ترین برآمدی صنعت کو تقویت اوربرآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اعجاز الرحمان نے کہا کہ اس طرز کی بین الاقوامی نمائشیں برآمدات میں اضافے ، عالمی تجارتی روابط کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تعارف اور مقامی ہنرمندوں کو براہِ راست بین الاقوامی خریداروں سے جوڑنے کا موثر ذریعہ ہیں جن کے ذریعے نہ صرف ہر سال لاکھوں ڈالر کے برآمدی آرڈرز حاصل ہوتے ہیں بلکہ نئی منڈیوں تک رسائی بھی ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ممالک کیلئے اس طرز کی عالمی نمائش نہ صرف معاشی ترقی بلکہ نئے کاروباری مواقع، عالمی رجحانات سے آگاہی، جدید ڈیزائنز، ماحول دوست مصنوعات کے فروغ اور قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔ یہی پلیٹ فارم مقامی صنعت کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے اور طویل المدتی تجارتی شراکت داریوں کے قیام میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...