سارک چیمبر:بندرگاہوں کیلئے خصوصی اقتصادی زونز تشکیل دینے کامطالبہ

سارک چیمبر:بندرگاہوں کیلئے خصوصی اقتصادی زونز تشکیل دینے کامطالبہ

لاہور(اے پی پی)سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ بندرگاہوں کو خصوصی اقتصادی زونز، سڑکوں، ریلوے اور گوداموں سے مربوط کرکے موثر لاجسٹکس نظام تشکیل دیا جائے۔

اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید بندرگاہیں لاجسٹکس اخراجات کم، برآمدی مسابقت بہتر اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آٹومیشن، مصنوعی ذہانت اور سمارٹ کارگو مینجمنٹ سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی جغرافیائی اہمیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جنوبی، وسطی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان اہم تجارتی و ٹرانزٹ مرکز بن سکتا ہے ۔ اس مقصد کے لیے بندرگاہی انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹل کسٹمز اور کثیرالجہتی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو جدید بنانا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...