اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات 14.47ٹریلین تک جاپہنچے
برانچز 6,700سے تجاوز،ڈپازٹس کاحجم 11.03ٹریلین تک بڑھ گیا
اسلام آباد(اے پی پی)اسلامی بینکاری کی خدمات فراہم کرنیوالی برانچز کی تعداد 6700 سے تجاوز کر چکی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال 2026 کے اختتام تک اسلامک بینکنگ کے اثاثہ جات 14.47 ٹریلین روپے جبکہ ڈپازٹس کاحجم 11.03 ٹریلین روپے تک بڑھ چکا۔ اسلامی بینکاری شعبے کے اثاثہ جات میں سالانہ 30.7 فیصد جبکہ ڈپازٹس میں 39.6 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ایس بی پی کے مطابق بینکاری کی صنعت کے مجموعی اثاثہ جات میں اسلامی بینکنگ کے اثاثوں کا تناسب 22.9 فیصد اور مجموعی ڈپازٹس میں حصہ 27.8 فیصد تک بڑھ چکا۔
ایس بی پی کے مطابق ہر سال لاکھوں نئے صارفین اسلامی بینکاری کی خدمات سے استفادہ کرنیوالوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال 2025کے دوران پاکستان کی اسلامی کیپٹل مارکیٹ میں نمایاں ترقی رجحان رہا اور دوران سال حکومت نے تقریبا 3.5 ٹریلین روپے سکوک سے حاصل کئے جو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سکوک پروگرام ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments