ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے سے منایا جارہا، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی

لاہور: (دنیا نیوز) دل دل پاکستان، جان جان پاکستان، اے وطن تو سلامت رہے، تاقیامت رہے، پوری قوم وطن کی محبت سے سرشار ہوگئی۔

ملک بھر میں 79 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، فوجی جوانوں کے نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی۔

ملکی سلامتی، خوشحالی اور امن کیلئے خصوصی دعائیں، ملک بھر میں یوم آزادی پر جشن منایا جارہا، شہر شہر یوم آزادی کی مناسب سے رنگا رنگ تقریبات ہوئی۔

دنیا نیوز کی جانب سے قوم کو دل کی گہرائیوں سے جشن آزادی کی مبارکباد۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...