کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 31 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) یومِ آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 31 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گلشنِ اقبال، شاہراہِ فیصل، سچل، ناظم آباد، گلستانِ جوہر، سائٹ سپر ہائی وے، کورنگی، گلبہار، رضویہ اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی میں یومِ آزادی کا جشن منانے کے دوران مختلف علاقوں میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 100 کے قریب افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...