میر رضا کیس: نئی تحقیقاتی ٹیم کا تمام شواہد کا ازسرنو جائزہ

کراچی: (دنیا نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کیس میں نئی تحقیقاتی ٹیم نے تمام تر شواہد کا ازسرنو جائزہ لینا شروع کر دیا، تفتیشی ٹیم نے میڈیکو لیگل اور پولیس کی خط و کتابت کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے درمیان خط و کتابت نے نئی تفتیشی ٹیم کو الجھا کر رکھ دیا ہے، پہلے پوسٹ مارٹم میں غلطیوں سے متعلق پولیس افسران کو کب بتایا گیا؟ نئی تفتیشی ٹیم نے اس معاملے پر سر جوڑ لیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے پوسٹ مارٹم پر اعتراض سے متعلق خط ایس ایس پی آفس کو 6 اگست کو موصول ہوا، ایس ایس پی آفس نے ڈاک کے موصول ہونے کا ثبوت نئی تفتیشی ٹیم کو دے دیا۔

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم پر اعتراض سے متعلق خط 7 اگست کو ایس ایس پی نے ریسیو کیا، 6 اگست سے قبل پہلے پوسٹ مارٹم میں غلطیوں سے متعلق پولیس کو نہیں بتایا گیا، افسران نے نئی تفتیشی ٹیم کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

پولیس افسران کے بیان کے مطابق 2 اگست کو پہلی پوسٹ مارٹم رپورٹ خود پولیس افسران سے شیئر کی گئی، 3 اگست کو کیس کے انویسٹی گیشن افسر نے پولیس سرجن کو خط بھی لکھا۔

ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن افسر نے 3 اگست کو پولیس سرجن سے بذریعہ خط پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی تھی، نئی تحقیقاتی ٹیم میڈیکو لیگل ٹیم سے بھی بات چیت کرے گی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...