ہوٹل میں پستول میز پر رکھتے ہوئے حادثاتی گولی چل گئی، خاتون جاں بحق، ملزم گرفتار
کراچی: (دنیا نویز) پاپوش نگر صرافہ بازار کے علاقے میں ہوٹل کے اندر کھانے کی میز پر پستول رکھتے ہوئے حادثاتی طور پر گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث مقتولہ کے کزن کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزم عمران ولد جاوید نے پستول کھانے کی میز پر رکھا تو چیمبر میں موجود گولی اچانک چل گئی، جو سامنے بیٹھی اس کی کزن ندا زوجہ چاند کے سینے میں جا لگی۔
گولی لگنے سے ندا شدید زخمی ہوگئیں، جنہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، پولیس نے ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش فائرنگ اور خاتون کی ہلاکت میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش بھی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments