امریکا کی جانب سے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی پر دلی مبارکباد، مارکو روبیو
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان علاقائی ثالثی، معدنیات، توانائی اور انسدادِ دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون جاری ہے، دونوں ممالک کے باہمی تعاون سے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کی دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا ثقافتی ورثے کے تحفظ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں۔
مارکو روبیو نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد مل رہے ہیں، امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم پر قائم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments