امریکی ناظم الامور اور سفارتی مشن کی پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر اور امریکی سفارتی مشن نے پاکستانیوں کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قیام کے بعد اسے تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں امریکا بھی شامل تھا، گزشتہ 80 برسوں میں پاکستان اور امریکا کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ یومِ آزادی منانے والے تمام پاکستانیوں اور پاکستان کے دوستوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام کیلئے امن، خوشی اور خوشحالی کی نیک تمنائیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...