ہسپانوی سفیر کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ،عثمان شوکت سے ملاقات
تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تعاون اورادارہ جاتی روابط بڑھانے پر اتفاق
راولپنڈی(اے پی پی)اسپین کے پاکستان میں سفیر کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا نے راولپنڈی چیمبر کا دورہ کیا اور صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور اسپین کے درمیان دوطرفہ تجارت، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں جانب سے باہمی اقتصادی مفاد کے لیے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی تعاون اور ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر صدر آر سی سی آئی عثمان شوکت نے پاکستان اور اسپین کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کاروباری روابط، مارکیٹ تک رسائی، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اسپین پاکستانی برآمد کنندگان بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی مصنوعات کے لیے اہم مارکیٹ ثابت ہو سکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments