مکہ معاہدے میں معاشی تعاون بھی شامل کیا جائے ، اشرف بھٹی
تینوں ممالک تجارت کئی گنا بڑھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، صدرانجمن تاجران
اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے تحت تشکیل دئیے جانے والے مشترکہ سیاسی و عسکری فریم ورک کو مزید جامع بنایا جائے اور اس میں معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو بھی شامل کیا جائے ۔اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط سیاسی و دفاعی روابط کے ساتھ اقتصادی شراکت داری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ فریم ورک میں تینوں ممالک کے وزرائے تجارت، متعلقہ معاشی اداروں اور نجی شعبے کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے عملی حکمت عملی مرتب کی جا سکے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ باہمی تجارت کے حجم میں کئی گنا اضافہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments