ایڈیبل آئل ٹینکرز کی ہڑتال، نیا بحران سر اٹھانے لگا

ایڈیبل آئل ٹینکرز کی ہڑتال، نیا بحران سر اٹھانے لگا

سپلائی بند ہوئی تو گھی وتیل کی قلت پیدا ہوسکتی ہے ، چیئرمین بختاور خان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں خوراک کا ایک اور بحران سر اٹھا نے لگا،گھی اور تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔کھانا پکانے کے لیے تیل اور گھی کا استعمال ناگزیر ہے لیکن ملک میں خوراک کے ان اہم اجزا کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہو گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ایڈیبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن بختاور خان کا کہنا ہے کہ 10 دن سے خوردنی تیل ٹینکرز ہڑتال پر ہیں۔بختاور خان نے کہا کہ اگر ہڑتال جاری رہتی ہے تو خوردنی تیل کی سپلائی بند ہونے سے ملک میں گھی اور تیل کا بحران پیدا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 10 ویلر ٹینکرز کو مناسب وزن دیا جائے ۔ ہمارا دس ویلر ایڈیبل آئل ٹینکر 60 ٹن کا ہے اور وہ لوڈ کو خراب نہیں کرتا۔چیئرمین ایڈایبل آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے پابندی ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آج گورنر ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں مسائل کا حل نکالا جائے ، بصورت دیگر ہم ہڑتال جاری رکھیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...