باپ بیٹا اغوا کر کے 30 لاکھ چھیننے والے گرفتار، معاملہ ذاتی لین دین قرار

باپ بیٹا اغوا کر کے 30 لاکھ چھیننے  والے گرفتار، معاملہ ذاتی لین دین قرار

لاہور (کرائم رپورٹر )نواب ٹاؤن میں 30 لاکھ روپے تاوان کیلئے باپ بیٹے کو تھوڑی دیر کیلئے اغوا کر کے ان سے رقم چھین لی گئی ۔8 مسلح افراد واک کرتے باپ بیٹے کو اغوا کر کے لے گئے ۔

ملزموں نے واردات کیلئے دو لگژری گاڑیاں استعمال کیں اور مغوی باپ بیٹے سے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے ۔اغوا کاروں نے مغوی کے موبائل اکاؤنٹ  سے 30 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کئے اور ان سے موبائل فونز، قیمتی گھڑی، لیپ ٹاپ بھی چھین لیا۔رات بھر شہر میں گھمانے کے بعد صبح ساڑھے چار بجے شیخ زید ہسپتال کے باہر چھوڑ دیا۔ بعدازاں پولیس نے اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا۔ملزم کی شناخت صاحب کے نام سے ہوئی جو ضلع جھنگ کا رہائشی ہے ۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں فریقین کے باہم رشتہ دار ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔دونوں فریقین کے درمیان ذاتی لین دین کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...