وارداتیں،لاکھوں کی نقدی چھین لی ،موٹر سائیکلیں چوری

وارداتیں،لاکھوں کی نقدی چھین لی ،موٹر سائیکلیں چوری

سینئر بیوروکریٹ سے موبائل چھیننے والے ملزم پاکپتن اور حافظ آباد سے گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گے ، تین موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔سینئر بیوروکریٹ سے موبائل چھیننے والے ملزم گرفتار ، تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں طارق سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں ضمیر سے 3 لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون، شاد باغ میں غلام نبی سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں حافظ عامر سے 2لاکھ روپے موبائل فون،ستوکتلہ کے علاقے میں حنیف سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون،مناواں کے علاقے میں سلیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ہربنس پورہ سے شاہد ،جنوبی چھاونی سے  جنید اور گارڈن ٹاؤن سے فراز کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔دریں اثنا اقبال ٹاؤن میں سینئر بیوروکریٹ سے 2 ملزمان نے موبائل فون چھین لیے ۔موبائل فون چھیننے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان سے موبائل فون برآمد کر لیے گئے ۔پولیس کے مطابق 2 مرکزی ملزمان اور دیگر 4 ساتھیوں کو پاکپتن اور حافظ آباد سے گرفتار کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...