سلمان مرزا زخمی ،وسیم جونیئر قومی کرکٹ ٹیم میں شامل
ایشین گیمز کیلئے ٹیم میں شامل فاسٹ باؤلر انگوٹھے میں فریکچرکے باعث ڈراپ
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز کے مینز کرکٹ مقابلوں کے قومی سکواڈ سے باہر ہوگئے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سلمان مرزا بائیں انگوٹھے میں فریکچر کے باعث ایونٹ سے باہر ہوئے ،ان کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد وسیم جونیئر کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ توقع ہے کہ سلمان مرزا اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے ۔واضح رہے کہ ایشین گیمز میں مینز ٹی ٹونٹی کرکٹ مقابلوں کا آغاز 24 ستمبر کو ہوگا۔10 ٹیموں پر مشتمل مینز مقابلوں میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور میزبان جاپان براہِ راست کوالیفائی کر چکے ہیں جبکہ نیپال، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور عمان کوالیفائنگ مرحلہ کھیلیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments