ٹرمپ نے حوثیوں پر حملہ آخری وقت میں روک دیا
واشنگٹن(رائٹرز)صدر ٹرمپ نے آخری وقت میں حوثیوں کے خلاف امریکی حملے منسوخ کر دئیے تھے۔
نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ سعودی ولی عہد کی تازہ درخواستوں کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے اتوار کو حوثیوں کے خلاف فضائی حملے کرنے کی تیاری کر لی تھی، تاہم ٹرمپ نے آخری وقت میں یہ فضائی حملے منسوخ کر دئیے، حتیٰ کہ اس وقت فوجی اہلکار طیاروں پر بم لوڈ کر رہے تھے ۔چار ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ریاض میں مقیم یمن کی سعودی حمایت یافتہ اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے صدر رشاد العلیمی نے اتوار کو ٹرمپ سے فون پر یمن میں امریکی فوجی مدد طلب کی تھی ،ٹرمپ نے گفتگو کے دوران مدد کی کوئی براہ راست یقین دہانی نہیں کرائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments