امریکی چِپ ساز کمپنی ایم ڈی کی مارکیٹ ویلیو 1کھرب ڈالر سے متجاوز
نیو یارک(اے ایف پی)امریکی چِپ ساز کمپنی اے ایم ڈی مصنوعی ذہانت میں سرمایہ کاری کے بڑھتے رجحان کے باعث ایک کھرب ڈالر مالیت رکھنے والی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔
اے ایم ڈی کے حصص میں پیر کو 9اعشاریہ4 فیصد اضافہ ہوا ، جس سے ایک ہفتے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں تقریباً 200 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ کمپنی کی دوسری سہ ماہی کی آمدنی سالانہ بنیاد پر 50 فیصد بڑھ کر ساڑھے 11 ارب ڈالر ہوگئی، جس میں ڈیٹا سینٹر کی آمدنی دگنی سے زیادہ رہی۔حریف کمپنی این ویڈیا کی مارکیٹ ویلیو ساڑھے 5کھرب ڈالر ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments