صدرپی ایچ ایف محی الدین وانی کا عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کا دورہ
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران پی ایچ ایف کے حکام نے صدر پی ایچ ایف کو سٹیڈیم کی موجودہ حالت، جاری انتظامی امور، سکیورٹی اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ پی ایچ ایف صدر نے 31 دسمبر تک بنیادی تعمیری تزئین و آرائش مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جنوری میں عبد الستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں نیشنل چیمپئن شپ کرائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments