شاہدرہ :خاتون سمیت 3 ڈاکوئوں نے گھر سے 51لاکھ50ہزار لوٹ لئے
نعمان ،اہلخانہ کو یرغمال بنا کر40لاکھ کے زیورات،11لاکھ50ہزار نقدی لے گئے مرکزی ملزمہ گرفتار:پولیس ،لاکھوں کے مزید 5ڈاکے ،3موٹر سائیکلیں چور ی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات ،موبائل فون لوٹ لئے گئے جبکہ موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ میں ایک خاتون سمیت تین ڈاکوئوں نے گھر سے اسلحہ کے زو رپر51لاکھ50ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی، بتایا گیا ہے کہ یوسف پارک کے ایک گھر میں خاتون سمیت تین ڈاکو گھسے ، نعمان علی اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر گھر سے 11لاکھ 50ہزار روپے اور 40 لاکھ کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ،تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق واردات میں ملوث مرکزی ملزمہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ برکی میں افتخار سے 2لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں مناظر سے 2 لاکھ 35ہزار روپے اور موبائل فون، غلام نبی سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں حافظ عامر سے 2لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ کے علاقے میں ہارون سے 20 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا، نو لکھا سے اویس ، جنوبی چھاونی سے ادریس اور گارڈن ٹاؤن سے انعام کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments