منوج باجپائی کا اے آئی کے غلط استعمال پرعدالت سے رجوع
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے اپنی تصویر، آواز اور شناخت کے مبینہ غیر مجاز استعمال کے خلاف دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
منوج باجپائی نے درخواست میں اپنے شخصی حقوق کے تحفظ کی استدعا کی ہے ۔ درخواست میں اداکار کی تصاویر کے مبینہ تجارتی استعمال اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے آواز کی نقل تیار کیے جانے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔درخواست میں نامزد ایک فریق ایچ ٹو پی جی ڈیزائنز پرائیویٹ لمیٹڈ پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے منوج باجپائی کی تصاویر اس انداز میں استعمال کیں جس سے یہ تاثر ملتا تھا کہ اداکار مذکورہ برانڈ کے تیار کردہ ملبوسات زیب تن کیے ہوئے ہیں۔ منوج باجپائی نے ایسے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ بوٹس کے استعمال سے بھی تحفظ کی درخواست کی ہے جو ان کی شناخت سے جڑی خصوصیات استعمال کر سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments