رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

رانی مکھرجی کی والدہ 75 برس  کی عمر میں انتقال کرگئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، ان کی والدہ اور پلے بیک گلوکارہ کرشنا مکھرجی 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاندان نے ایک بیان کے ذریعے کرشنا مکھرجی کے انتقال کی تصدیق کی۔ خاندان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ انتہائی بوجھل دل کے ساتھ کرشنا مکھرجی کے انتقال کی خبر شیئر کی جارہی ہے ۔ اہل خانہ نے اس مشکل وقت میں مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت، دعاؤں اور تعاون پر تشکر کا اظہار بھی کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...