معمر خاتون نے اے آئی سے جوان ڈاکٹر بن کر رقم ہتھیا لی

معمر خاتون نے اے آئی سے جوان ڈاکٹر بن کر رقم ہتھیا لی

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں 65 سالہ خاتون نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے خود کو 29 سالہ خوبرو ڈاکٹر ظاہر کر کے ایک کاروباری شخص سے تقریباً 25 ہزار ڈالرز ہتھیا لیے ۔

چینی میڈیا کے مطابق یو شیو ژین نامی خاتون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جعلی شناخت بنائی اور خود کو شنگھائی کے ہسپتال میں کام کرنے والی 29 سالہ ڈاکٹر ظاہر کیا، تاہم حقیقت میں وہ اسی ہسپتال میں صفائی کا کام کرتی تھی۔ شنگھائی کے تعمیراتی ٹھیکیدار لیو ہوئی نے خاتون کا جعلی اکاؤنٹ دیکھا، جعلی والدہ کا کردار ادا کرتے ہوئے خاتون نے لیو سے 3 لاکھ یوآن مہر کے طور پر ادا کرنے اور مکان خریدنے کا مطالبہ کیا۔لیو نے مجموعی طور پر 1 لاکھ 70 ہزار یوآن منتقل کر دئیے ، تاہم جب اسے کوئی کاروباری ٹھیکہ نہ ملا تو اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔ پولیس نے خاتون کو تلاش کرلیا تو معلوم ہوا کہ اسکے کیخلاف ماضی میں بھی فراڈ کا مقدمہ درج ہو چکا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...