پانچ ماہ کی مشق،امریکی شہری نے کپ پلٹنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

 پانچ ماہ کی مشق،امریکی شہری نے کپ پلٹنے کا ریکارڈ بنا ڈالا

آئیڈاہو (نیٹ نیوز)امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے پلاسٹک کے کپ پلٹنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے لیے پانچ ماہ تک مسلسل مشق کی اور بالآخر کامیاب ہوگئے ۔

انہوں نے 10 کپ صرف 6.63 سیکنڈز میں پلٹے اور 7.57 سیکنڈز کے سابقہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔ڈیوڈ رش نے بتایا کہ 10 پلاسٹک کپوں کو مسلسل اس طرح پلٹنا کہ ہر کپ الٹا ہو کر صحیح پوزیشن میں گرے ، توقع سے کہیں زیادہ مشکل ثابت ہوا۔کئی ہفتوں کی مشق کے بعد ڈیوڈ رش اتنے ماہر ہوگئے کہ ان کے پلٹائے گئے تقریباً 50 فی صد کپ درست انداز میں گرنے لگے لیکن یہ شرح بھی مسلسل 10 کپ کامیابی سے پلٹنے کے لیے کافی نہیں تھی۔ اسی مشکل کے باعث انہیں ریکارڈ توڑنے کے لیے مجموعی طور پر پانچ ماہ کی مشق کرنا پڑی جس کے بعد وہ مطلوبہ کارنامہ انجام دینے میں کامیاب ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...