مہنگائی نے مار دیا، اربابِ اختیار رحم کریں:راشد محمود

مہنگائی نے مار دیا، اربابِ اختیار رحم کریں:راشد محمود

کراچی (این این آئی)ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار راشد محمود نے مہنگائی اور بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

ایک ویڈیو بیان میں راشد محمود کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ 5 ماہ سے جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوں، جبکہ میں پہلے ہی دل کا مریض ہوں، 4 ہارٹ اٹیک ہو چکے ہیں اور کئی ماہ سے کام بھی نہیں ملا۔ انہوں نے کہا ہے کہ مہنگائی میرے لیے ناقابلِ برداشت ہو گئی ہے جبکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں۔راشد محمود نے حکومت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے ہوتی ہے ، اربابِ اختیار ہمارے حال پر رحم کریں، ہم بیمار لوگ ہیں اور حکومت کے رحم و کرم پر ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...