انٹارکٹیکا کے 250 سال قدیم پُراسرار سوراخ کا معمہ حل
لاہور(نیٹ نیوز)انٹارکٹیکا کی منجمد برف کے درمیان ایک پراسرار کھلا سمندر آخر کب سے بن رہا ہے ؟ بھارت، ناروے اور ڈنمارک کے سائنسدانوں پر مشتمل ایک بین الاقوامی ٹیم نے برفانی نمونوں کی مدد سے تقریباً 250 سال پہلے کے اس راز سے پردہ اٹھادیا ہے ۔
تحقیق کے مطابق یہ کھلا سمندری علاقہ ماضی میں کئی بار بن چکا ہے اور بعض اوقات اس کا حجم بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ نتائج سائنسی جریدے دی کرائیواسفیئر میں شائع ہوئے ہیں۔ آئس کور کا تجزیہ بھارت کے شہر گوا میں واقع ‘این سی پی او آر’ کی لیبارٹری میں کیا گیا۔ تحقیق کے ذریعے سائنس دان 1774 تک ماؤڈ رائز پولینیا کی سرگرمیوں کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے ۔تحقیق میں 25 ایسے سال سامنے آئے جن کے بارے میں شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ اس علاقے میں پولینیا کی سرگرمی موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments