پاکپتن :سی ٹی ڈی کا آپریشن، بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد گرفتار
باجوڑ کے رہائشی واجد علی کا تعلق ’’را‘‘سے ہے ، دھماکا خیز مواد برآمد
پاکپتن(سٹی رپور ٹر، نمائندہ دنیا)سی ٹی ڈی کا پاکپتن میں آپریشن، دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام ، بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد گرفتارکر لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے پاکپتن میں نیو غلہ منڈی کے قریب سے بھارتی سپانسرڈ مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے سپانسرڈ مبینہ دہشتگرد کی شناخت واجد علی ولد گل محمد کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے بتایا گیا ہے ۔ ملزم سے ایک دیسی ساختہ دھماکا خیز ڈیوائس، الیکٹر ک وائر، الیکٹرک ڈیٹونیٹر اور بیٹری برآمد ہوئی ہے ، مقدمہ کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments