ٹی 20 کپتانی کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں : شاداب خان
سلمان آغا کی حمایت کرتا ہوں، وہ بطور کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کہاہے کہ ٹی 20 کپتانی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہوں۔ایک انٹرویومیں پاکستان کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فی الحال قومی ٹی 20 کپتانی سنبھالنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ذمہ داری کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ کپتانی سلمان علی آغا کی حمایت کرتا ہوں، وہ بطور کپتان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور انہیں خود کو منوانے کے لیے مزید وقت ملنا چاہیے۔
شاداب خان نے کہا کہ آئے روز کپتان تبدیل کرنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے تسلسل بہت ضروری ہے۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی 20 کپتانی کے حوالے سے مجھ سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا ہے۔ یاد رہے کہ آل راؤنڈر نے پہلی بار 2020 کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ٹیم کی قیادت کی تھی جب کپتان بابر اعظم انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے تھے پاکستان کو اس تین میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments