پشاور:مسلح افراد کا حملہ، بچوں کی لاشوں سے زیادتی کا ملزم ہلاک

پشاور:مسلح افراد کا حملہ، بچوں کی لاشوں سے زیادتی کا ملزم ہلاک

پولیس گرفتار افغان ملزم سلمان کو نشان دہی کیلئے قبرستان لے جارہی تھی

 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )پختونخوا کے دارالحکومت میں پولیس ٹیم پر مسلح افراد کا مبینہ حملہ، بچوں کی لاشوں سے زیادتی کرنے والا زیرحراست ملزم ہلاک ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ پشاور کے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس ٹیم قبروں کی بے حرمتی اور کمسن بچوں، بچیوں کی لاشیں نکال کر مبینہ طور پر ان سے زیادتی کرنے والے زیر حراست ملزم سلمان کو جائے وقوعہ کی نشان دہی کے لیے شیخان قبرستان لے جارہی تھی کہ اس دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ٹیم پراچانک فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر زیر حراست 19سالہ ملزم سلمان شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے ، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔واضح رہے کہ ملزم سلمان افغانستان کا رہائشی اورآجکل باڑہ قدیم میں مقیم تھا،اسے گزشتہ روز شیخان قبرستان میں ایک قبر کی بے حرمتی کی کوشش کے دوران اہل علاقہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا تھا اور ملزم نے دوران تفتیش 10 قبروں کی مبینہ بے حرمتی کا اعتراف کیا تھا ۔ ایس پی صدر کے مطابق ملزم اب تک 4 مردہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ، پانچویں واردات کے دوران پکڑا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...