محمد رضوان کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہ مل سکی

محمد رضوان کو میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہ مل سکی

قومی کرکٹر اپنے خلاف ہونے والی تحقیقات کامکمل تنازع پبلک کرناچاہتے تھے دو بار پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی اجازت طلب کرچکے ،2بارانکار ہوا:ذرائع

لاہور(سپورٹس ڈیسک )محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کرکٹر کو بورڈ حکام نے  میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں دی۔ذرائع کے مطابق رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت طلب کی تھی، وہ دو بار پی سی بی سے میڈیا ٹاک کی اجازت طلب کرچکے ہیں اور دونوں بار بورڈ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان مکمل تنازع کو پبلک کرنا چاہتے تھے ، وہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ضبط کئے جانے والے موبائل کی تفصیل بتانا چاہتے تھے ، کرکٹر اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات پبلک کرنا چاہتے تھے ۔ رضوان آئی سی سی کو لکھے گئے خط سے متعلق تفصیلات بھی بتانا چاہتے تھے ، وہ سنٹرل کنٹریکٹ کی شق 4.1 کا احترام کرتے ہوئے شق 16 استعمال کرنا چاہتے تھے ۔واضح رہے کہ شق 4.1 کے مطابق کھلاڑی بغیر اجازت عوامی بیان نہیں دے سکتا اور شق 16 کے مطابق پی سی بی اور کھلاڑی میں باہمی تعاون ہونا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...