ایشین گیمز ،کبڈی مقابلہ ‘پاکستان نے جھنڈا گاڑدیا
ملائیشیاکو یکطرفہ شکست ،مقابلہ 22کے مقابلے میں 65پوائنٹس سے جیتا
لاہور (سپورٹس ڈٰسک )پاکستان نے 20 ویں ایشین گیمز کے مینز کبڈی کے پول بی کے میچ میں ملائیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد65-22 کے واضح فرق سے شکست دے دی۔پاکستانی ٹیم نے میچ کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مسلسل عمدہ ریڈنگ اور مضبوط دفاع کے ذریعے ملائیشین ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔میچ کے دوران پاکستان کی دفاعی حکمت عملی بھی نمایاں رہی جبکہ ریڈرز نے اہم مواقع پر قیمتی پوائنٹس حاصل کرکے ٹیم کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔پاکستان نے کھیل کے مختلف مراحل میں اپنی برتری برقرار رکھی اور 43 پوائنٹس کے بڑے فرق سے کامیابی اپنے نام کر لی۔اس کامیابی کے بعد پاکستان نے ایشین گیمز2026 کے کبڈی ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments