ایشین گیمز ،مکسڈ مارشل آرٹس ،پاکستان کو کانسی کا تمغہ مل گیا

ایشین گیمز ،مکسڈ مارشل آرٹس ،پاکستان کو کانسی کا تمغہ مل گیا

60کلو کیٹیگر ی کے سیمی فائنل میں عاصم خان تاجک حریف سے شکست کھا گئے

ناگویا (سپورٹس ڈیسک )جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں جاری 20 ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے مکسڈ مارشل آرٹس میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق مکسڈ مارشل آرٹس کی 60 کلوگرام موڈرن ایم کیٹیگری کے سیمی فائنل میں عاصم خان کو تاجکستان کے مرزوبیک عمروف کے ہاتھوں 3-0 سے شکست ہوئی جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے ۔ سوئمنگ کے مقابلوں میں مردوں کے 50 میٹر فری سٹائل میں قومی تیراک حمزہ آصف نے ہیٹ 1 میں 24.04 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن تو حاصل کی لیکن وہ مجموعی طور پر 48 تیراکوں کی فہرست میں 30 ویں نمبر پر رہے ۔ٹیبل ٹینس کے مقابلوں میں پاکستان کو بھارت اور جنوبی کوریا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...