جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں ریکارڈ اضافہ

پنجاب میں 112، سندھ میں 156جننگ فیکٹریاں فعال،کاٹن جنرز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناموافق موسمی حالات اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے ترسیل متاثر ہونے کے باوجود جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی غیر متوقع طور پر آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، کپاس کی مجموعی قومی پیداوار میں گزشتہ سال کی بہ نسبت 25 فیصد، پنجاب میں 3 فیصد جبکہ سندھ میں ریکارڈ 42 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔کراپ رپورٹنگ سروسز حکومت پنجاب کے جاری کردہ اعداد وشمار میں پنجاب میں کپاس کی پیداوار پی سی جی اے کے اعدادوشمار کی بہ نسبت 35فیصد زائد ظاہر کیا گیا ہے ۔ 16 تا 21اگست کے 15دنوں کے دوران ملک میں کپاس کی پیداوار میں غیر معمولی اضافے کی توقعات ہیں جس سے روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں کمی کے امکانات ہیں۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ 15اگست تک جننگ فیکٹریوں میں  11لاکھ 14ہزار گانٹھوں کے مساوی کپاس جننگ فیکٹریوں میں پہنچی ہے جو 25فیصد زائد ہے ، پنجاب میں اس وقت 112 اور سندھ میں 156جننگ فیکٹریاں فعال ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...