چاندی210،سونا5200روپے مزید مہنگا،ڈالر کی قدرکم
تولہ سونا 4لاکھ 77ہزار 136،دس گرام 4لاکھ 9ہزار 67پرجاپہنچا
کراچی (بزنس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ بڑا ریکارڈ کیا گیا،ادھر ڈالرسستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر کے اضافے سے 4547 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5200 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 77 ہزار 136 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4458 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 9 ہزار 67 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 13700 روپے کے نمایاں اضافے سے 4 لاکھ 71 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی ۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 210 روپے کے اضافے سے 7379 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 277.56 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 277.57 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments