لاہور:2خودکشیاں، طلاق کا نوٹس ملنے پر خاتون زہر نگل گئی
ہنجروال کی رہائشی 38سالہ فائزہ بابر اور اس کے شوہر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا وحدت کالونی میں گھر سے کوئٹہ کے رہائشی کی چار روز پرانی لاش برآمد ہوئی
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 2افراد کی خودکشی،ہنجروال میں شوہر کی جانب سے طلاق کا نوٹس بھجوا نے پر شادی شدہ 38سالہ خاتون نے زہر نگل لیا۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال کی رہائشی 38سالہ شادی شدہ خاتون فائزہ بابر اور اس کے شوہر کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا ،گزشتہ روز اس کے شوہر نے اسے طلاق کا نوٹس بھجوا دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر فائزہ نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی، اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔ادھر وحدت کالونی کے علاقے میں گھر سے 45 سالہ شخص کی چار روز پرانی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ایدھی ترجمان کے مطابق گھر سے تعفن اُٹھنے کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر کے اندر کمرے سے پھندا لگی لاش برآمد کر کے پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت در محمد کے نام سے ہوئی ہے جو کوئٹہ کا رہائشی تھا اس نے خودکشی کی یا اسے قتل کیا گیا ، یہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد معلوم ہوگا ۔ پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments