خاتون نے ایک سٹکی نوٹ پر 150 الفاظ لکھ کر ریکارڈ بنا دیا

خاتون نے ایک سٹکی نوٹ پر 150 الفاظ لکھ کر ریکارڈ بنا دیا

دبئی(نیٹ نیوز)متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون پشپاجوتھی روی کمار نے ایک چھوٹے سے سٹکی نوٹ پر ہاتھ سے 150 مختلف الفاظ لکھ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

پشپاجوتھی کے مطابق وہ بچپن سے ہی گنیز ورلڈ ریکارڈز دیکھتی رہی ہیں اور ہمیشہ اس کا حصہ بننے کا خواب رکھتی تھیں، ریکارڈ بنانے والے افراد کو دیکھ کر انہیں بھی کچھ منفرد کرنے کی تحریک ملتی رہی۔پشپاجوتھی نے بتایا کہ ایک دن انہیں اچانک یہ خیال آیا اور انہوں نے ریکارڈ کیلئے درخواست دینے کا فیصلہ کیا۔اس چیلنج کے دوران ان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ تھا کہ 150 الفاظ ایک ہی چھوٹے سٹکی نوٹ پر اس طرح تحریر کئے جائیں کہ تمام الفاظ واضح اور پڑھنے کے قابل بھی رہیں۔ اس مقصد کے لئے انہیں اپنی تحریر اور جگہ کے استعمال میں خاصی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...