پابندیاں،معاشی دبا ئو مشرقِ وسطیٰ مسئلے کا حل نہیں:چین

 پابندیاں،معاشی دبا ئو مشرقِ وسطیٰ مسئلے کا حل نہیں:چین

ایسی غیر قانونی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں: ترجمان وزارتِ خارجہ

بیجنگ(اے ایف پی)چین کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کی  جانے والی ‘پابندیاں اور معاشی دبائو مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہوں گا ۔واشنگٹن اس سے قبل چین سمیت مختلف حکومتوں سے ایران کی معیشت کو الگ تھلگ کرنے کی امریکی کوششوں میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتا آیا ہے ۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘پابندیاں اور دباؤ اس مسئلے کے حل میں مددگار ثابت نہیں ہو گا ۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ‘چین تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ ذمہ درانہ اقدامات کریں اور مسئلے کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کریں۔جب امریکی وزیرِ خزانہ سکاٹ بیسنٹ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا بیجنگ پر اس مہم میں شامل ہونے کے لیے دباؤ ڈالے گا، تو انھوں نے سی این بی سی کو بتایا کہ ‘بہت سے معاملات پر بات چیت خفیہ طور پر کرنا بہتر ہوتا ہے ، تاہم انھوں نے بیجنگ پر زور دیا کہ وہ ‘اس پروگرام میں شامل ہو جائے ۔ سکاٹ بیسنٹ کے بیان کے جواب میں چینی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ‘چین ایسی غیر قانونی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بنیاد بین الاقوامی قانون میں موجود نہیں اور جنھیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری حاصل نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...