کبھی بھی پاکستانی شہری نہیں تھی ،سلمیٰ آغا کا انکشاف

 کبھی بھی پاکستانی شہری نہیں تھی ،سلمیٰ آغا کا انکشاف

ممبئی (شوبزڈیسک)اداکارہ اور گلوکارہ سلمیٰ آغا نے پاکستان کی بجائے بھارت میں رہائش اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی پاکستانی شہری نہیں تھیں ۔

سلمیٰ آغا نے ایک پوڈکاسٹ میں میزبان کے سوا ل پر کہاکہ یہ اچھا سوال ہے کیونکہ میں کبھی پاکستانی شہری نہیں رہی، میرا خاندان برطانیہ منتقل ہو گیا تھا اور سب کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہیں جبکہ میری والدہ اور نانی دونوں کا تعلق امرتسر بھارت سے تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پاکستان میں صرف کام کیا اور وہاں گزارا ہوا وقت میری زندگی کا یادگار حصہ ہے ۔ پاکستان میں میرے بہت سے دوست تھے اور مجھے وہاں کے ٹیکنیشنز، فنکاروں اور ڈراموں سے بھی بے حد محبت ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرے پاس بھارتی شہریت بھی نہیں بلکہ میرے پاس بھارتی کارڈ اور برطانوی پاسپورٹ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...