امریکی ریاست الاسکا میں چارٹر طیارہ گر کر تباہ، 8 افراد ہلاک
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست الاسکا میں 8 افراد کو لے جانے والا چارٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے ۔
امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ اینکریج سیکیپ نیونیہم جانے والا طیارہ کیپ نیونیہم ا یئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے مطابق گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ، چارٹرڈ طیارے میں 2 پائلٹ، 6 مسافر سوار تھے ۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments