یو بی ایل، ایچ بی ایل اور این بی پی اہم ملکی بینک قرار

یو بی ایل، ایچ بی ایل اور این بی پی اہم ملکی بینک قرار

اسٹیٹ بینک نے دسمبر 2025ء کے مالی امور کی بنیاد پر جانچ مکمل کی

کراچی(بزنس رپورٹر)بینک دولت ِپاکستان نے 2026ء کیلئے نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے تعین کا اعلان کردیا ۔ بینکوں کا تعین نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کے فریم ورک کے تحت کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کا متعارف کردہ فریم ورک عالمی معیارات کے مطابق ہے۔ مزید برآں نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینکوں کی شناخت سالانہ بنیاد پر دو مراحل میں ہوتی ہے ۔اہم ملکی بینکوں کے فریم ورک کے تحت اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے 31 دسمبر 2025ء تک کے مالی امور کی بنیاد پر سالانہ جانچ کی ہے ۔جانچ کے مطابق تین بینکوں ، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ ، حبیب بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک آف پاکستان کو نظام کے لحاظ سے اہم ملکی بینک برائے 2026ء متعین کیا گیا ہے ۔ یہ بینک ڈی ایس آئی بی فریم ورک میں متعین کردہ نگرانی کی اضافی شرائط پر عمل کرنے کے ساتھ ایکویٹی کی مشترکہ سطحِ اول کے تقاضے پورے کرنے کے پابند ہوں گے جسکا اطلاق 31مارچ 2027ء سے ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...