100فٹ سے زیادہ فاصلہ ،بال باسکٹ کرنے کا نیاریکارڈ
نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے نکولس ڈی مارینس سوشل میڈیا پر نکی بکٹز کے نام سے مشہور ہیں،انہوں نے 100 فٹ سے زائد فاصلے سے ننھی باسکٹ بال کو ہوپ میں ڈال کر اپنا ہی گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
نکولس ڈی مارینس نے 102 فٹ 11.76 انچ کے فاصلے سے ننھی باسکٹ بال کامیابی سے ہوپ میں پہنچائی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے سب سے طویل ننھی باسکٹ بال شاٹ کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔اس سے قبل انہوں نے رواں سال مارچ میں 101 فٹ 8.47 انچ کے فاصلے سے شاٹ لگا کر یہی ریکارڈ قائم کیا تھا۔نکولس ننھی باسکٹ بال کے میدان میں اوربھی عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ستمبر 2025 میں انہوں نے مسلسل 232 کامیاب ننھی باسکٹ بال شاٹس لگا کر سب سے زیادہ مسلسل شاٹس کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments