گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے برآمدی شعبہ شدید متاثر

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے برآمدی شعبہ شدید متاثر

فریٹ اضافے ، ڈیمریج و اسٹوریج چارجز کا ازالہ کیا جائے ، جاوید بِلوانی

کراچی(بزنس رپورٹر)ہوزری مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرستِ اعلیٰ اور آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کے چیف کوآرڈینیٹر جاوید بِلوانی اور مرکزی چیئرمین بابر خان نے 9 روزہ ملک گیر گڈز ٹرانسپورٹرز ہڑتال کے بعد برآمد کنندگان کو ہونے والے بڑے پیمانے کے نقصانات، جہازوں میں جگہ کی شدید قلت اور بین الاقوامی سمندری فریٹ نرخوں میں غیر معمولی اور ناقابلِ برداشت اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔آل پاکستان ایکسپورٹرز ایسوسی ایشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے جاوید بِلوانی نے اس صورتحال کو قومی برآمدی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے  حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر شپنگ لائنز کے ساتھ رابطہ کر کے پاکستان سے برآمد ہونے والے کارگو کے لیے مناسب جہازوں کی جگہ یقینی بنائے ، فریٹ نرخوں میں غیر معمولی اضافے کا ازالہ کرے اور اس تعطل کے نتیجے میں عائد ہونے والے ڈیٹنشن، ڈیمریج اور اسٹوریج چارجز سے ریلیف فراہم کرے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...