گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز
راولپنڈی کے 145 سکولوں کی انڈر 15 ٹیموں کے لئے ہاکی کٹس تقسیم
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پنجاب میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا اورپنجاب سپورٹس بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی کے 145 سکولوں میں انڈر 15 سکول ہاکی ٹیموں کے قیام اور ان کی مضبوطی کیلئے ہاکی کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔ تقریب میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ، آئی پی سی سیکرٹری و پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی، عالمی چیمپئن اور لیجنڈری اولمپیئن شہناز شیخ نے شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments