پاک چین اقتصادی ،تجارتی تعاون بڑھانا ناگزیر ، صدر مملکت

پاک چین اقتصادی ،تجارتی تعاون بڑھانا ناگزیر ، صدر مملکت

زرداری سے صدر چائنہ افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن ایسوسی ایشن کی ملاقات دونوں ممالک میں تجار ت ، سرمایہ کاری روابط کوبڑھانے کی کوششوں کا خیرمقدم

اسلام آباد (اے پی پی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے بالخصوص کاروباری روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ جمعہ کو صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار چائنہ افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ایسوسی ایشن کی صدر ہا یوئی جیاؤ سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...